Wednesday, 23 October 2024, 05:59:04 am
 
ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گا، وزیرخزانہ
June 13, 2024

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گا۔پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بارہ کمپنیوں نے سرکاری ادارے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کمیشن کے بورڈ نے چھ کمپنیوں کو پہلے ہی اہل قرار دیا ہے۔