Wednesday, 23 October 2024, 05:59:18 am
 
تاجر برادری اور شہریوں نے وفاقی بجٹ کو معاشی استحکام کی طرف اہم قدم قرار دیدیا
June 13, 2024

تاجر برادری اور شہریوں نے وفاقی بجٹ 2024-25 کو سراہتے ہوئے اسے عوام دوست اور معاشی استحکام کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔حکومت کی طرف سے اعلان کردہ بجٹ میں متعدد اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد پیداوار میں تیزی لانا اور عوامی فلاح کوبہتر بنانا ہے۔شہریوں نے ڈیجیٹلائزیشن اتھارٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا جس سے ٹیکسوں کی وصولی بہتر ہوگی اور معیشت کو دستاویزی بنانے میں مدد ملے گی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نمایاں اضافے سے عام آدمی کو فوری ریلیف ملے گا۔بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں اصلاحات اور سکیموں کو متعارف کرانے کا مقصد برآمدات میں اضافہ اورنوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ بھی دی گئی ہے۔جسے عوام نے سراہا ہے۔