آئی ٹی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ کے لئے پرعزم ہے کیونکہ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اسلام آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آئی ٹی مصنوعات کے برآمدات کا ہدف پچیس ارب ڈالر مقرر کر رکھا ہے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت معیشت اور نظم و نسق کے شعبوں کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔