Tuesday, 22 October 2024, 04:06:34 am
 
مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے قرض کے معاہدے پر دستخط
June 14, 2024

مہمند ڈیم کے پن بجلی منصوبے کیلئے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر مالیت کے اعانتی قرضے کے معاہدے پر جمعہ کو اسلام آباد میں دستخط ہوئے ۔یہ معاہدہ وزارت اقتصادی امور اور واپڈا کے درمیان طے پایا ۔رقم کی یہ اہم فراہمی کویت فنڈز کے اس وعدے کے نتیجے میں ہورہی ہے جس کے تحت مہمند ڈیم پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے مجموعی طورپر دس کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی ۔مہمند ڈیم ایک جامع تعمیراتی منصوبہ ہے جو کئی ضروریات کو پورا کرے گا اس منصوبے سے سالانہ تقریباً 2862 گیگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس کی مقررہ گنجاش آٹھ سومیگاواٹ ہوگی اور اس سے توانائی کی فراہمی کے موجودہ فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جس سے آبپاشی کیلئے پانی کی یقینی اور مسلسل فراہمی کویقینی بنایا جائے گا ۔ اس منصوبے سے پشاور کو 13.32 معکب میٹر فی سکینڈ پینے کا پانی فراہم ہوگا ۔