Wednesday, 23 October 2024, 05:59:22 am
 
وزیراعظم کی کاروبار میں آسانی کے حوالے سے قانون سازی کا عمل شروع کرنے کی منظوری
June 14, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے قانون سازی کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے یہ منظوری اسلام آباد میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست ماحول کا فروغ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کاروبار اور تاجر برادری کیلئے دستاویزی عمل ون ونڈو آپریشن کے تحت آسان بنایا جائے۔انہوں نے اس سلسلے میں چین کے صوبے SHENZHEN کی طرز پر سہولت مرکز کے قیام کے حوالے سے چینی ماہرین کی معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے شرکاء کو کاروبار میں آسانی اور اس سلسلے کے دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کاروباری رجسٹریشن، لائسنس سرٹیفکیٹس کے اجراء اور دیگر دستاویزات کیلئے خودکار نظام کے تحت ایک دفتر قائم کیا جائے گا۔فورم کو بتایا گیا کہ ایک آن لائن ون ونڈو پاکستان بزنس پورٹل متعارف کرایا جائے گا جس کے تحت تمام متعلقہ اداروں کی خدمات ایک جگہ پر دستیاب ہوں گی۔