Wednesday, 23 October 2024, 05:59:00 am
 
وزیراطلاعات کا صحافیوں کیلئے بیمہ صحت سکیم کی بحالی کا اعلان
June 14, 2024

وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔

جمعہ کی شام اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ہیلتھ انشورنس کی سہولت پانچ ہزار صحافیوں کو فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید دس ہزار صحافیوں کو یہ سہولت دی جائے گی انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ غیر طبعی موت کے حوالے سے اس پیکج کے تحت بھی صحافیوں کو معاوضہ دیاجائے گا ۔

عطاء اﷲ تارڑ نے کہاکہ حکومت صحافیوں کی زندگیوں کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔جھوٹی خبروں کی روک تھام اور چھان بین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت آزادی اظہار میں مکمل یقین رکھتی ہے مگر کسی شخص کے تحفظات کے حل کیلئے کوئی فورم یا طریقہ کار بھی ہوناچاہیے ۔انہوں نے زوردیا کہ جھوٹی خبروں کے تدراک کیلئے مشترکہ پالیسی تیار کرنے کی غرض سے صحافیوں سمیت سب کو مل کر بیٹھنا چاہئیے ۔