Wednesday, 23 October 2024, 05:58:51 am
 
سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دیں،صدر
June 14, 2024

صدر آصف علی زرداری نے اس امرپر زوردیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی جمہوری اورآئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کو ترجیح دیں۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ ہمیں صرف پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئیے اور ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھنا چاہئیے ۔

آصف علی زرداری نے زوردیا کہ ہمیں پاکستان کو ترقی دینا ہے اور اس سلسلے میں ہرشخص کو اپنا کردار ادا کرناچاہئیے ۔اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہاکہ اتحاد اور یکجہتی کی قوت سے کسی بھی مشکل کوحل کیاجاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔