Thursday, 19 September 2024, 06:14:24 am
 
چیمپئنز ایک روزہ کپ: دوسرے میچ میں سٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے ہرا دیا
September 14, 2024

رات فیصل آباد میں چیمپئنز ایک روزہ کپ دو ہزار چوبیس کے دوسرے میچ میں سٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے ہرا دیا۔

سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چھتیس رنز بنائے۔

جواب میں لائنز کی پوری ٹیم انتالیس اعشاریہ تین اوورز میں دو سو تین رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ آج ڈالفن اور پینتھر ے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔