Thursday, 19 September 2024, 08:53:45 pm
 
ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز:پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دس رنز سے ہرادیا
September 17, 2024

رات ملتان میں تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے پاکستان کی کو دس رنز سے ہرا دیا۔

 

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف ایک سو بائیس رنز بناسکی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا۔

میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔