Thursday, 19 September 2024, 06:13:18 am
 
شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ
September 16, 2024

بلوچستان کے صحت افزا مقام زیارت میں شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کامیابی سے جاری ہے

14 ستمبر کو ٹورنامنٹ میں دو شاندار میچ کھیلے گئے، پہلا میچ کوئٹہ سٹی اور نصیرآباد ڈویژن کے درمیان ہوا

کوئٹہ سٹی نے دلچسپ مقابلے کے بعد نصیرآباد کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی

مسلسل دو میچ جیت کر کوئٹہ سٹی نے گروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

دوسرا میچ مکران ڈویژن اور کوئٹہ ڈویژن کے مابین ہوا، مکران ڈویژن نے یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے چار گول سے جیت حاصل کی

مکران ڈویژن نے گروپ اے سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا