Thursday, 19 September 2024, 08:56:14 pm
 
گلگت بلتستان میں رنگارنگ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد
September 18, 2024

شمالی علاقہ جات کے پرفضا مقام گلگت میں پولو کا سب سے بڑا ایونٹ منعقد کیا گیاایونٹ کی اختتامی تقریب وہاب شہیدپولو گرؤانڈ میں منعقد کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ایف سی این اے اور سی ایم جی بی تھے جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کا آغاز فورس کمانڈر نادرن ایریا کے زیر اہتمام وہاب شہید پولو گرؤانڈ گلگت میں ہوا تھا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 15 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ پہلی بار چترال کی ٹیمیں بھی شریک تھی اس سے قبل گلگت بلتستان کی ٹیمیں بلند ترین میدان شندور میں مدمقابل ہوتی تھیں۔

دس روزہ جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں فتح کا خواب لیکر اتری تھی اور فائنل کی بازی این ایل ائی کی ٹیم لے گئی این ایل آئی اور جی بی سکاوٹس اے کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے فائنل میچ سے شائقین کی بڑی تعداد خوب لطف اندوز ہوئیں۔

دس روزہ ٹورنامنٹ میں میجر عبد الوہاب شہید پولو سٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا رہا 40 ہزار سے زائد شائقین نے پولو کے فائنل میچ کو دیکھا جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی ۔

ٹورنامنٹ کے دوران شائقین پولو کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جشن پاکستان پولو ٹورنامنٹ کے تمام میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے گئے گلگت بلتستان کے عوام کو اس ٹورنامنٹ کے حوالے سے پرجوش دیکھا گیا لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کو میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی۔