Wednesday, 23 October 2024, 05:58:52 am
 
حکومت پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے
June 15, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اورپاکستان کو ڈیجیٹل معیشت میں تبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔وہ گلوبل سسٹم برائے موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن کے ایشیاء و بحرالکاہل امورکے سربراہ JULIAN GORMAN سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈیجیٹل منتقلی اور موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن کی آئندہ قومی کانفرنس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیجیٹل قومی کانفرنس میں اہم کردار ادا کرے گی جو سات اگست کو اسلام آباد میں ہوگی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے JULIAN GORMAN نے ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لئے حکومت پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔