Wednesday, 23 October 2024, 05:58:54 am
 
وزیراعظم،عمان کے سلطان کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
June 15, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عمان کے سلطان HAITHAM بن طارق سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اورانھیں عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

دونوں رہنمائوں نے مسلم امہ کیلئے امن واتحاد کی دعا بھی کی۔

بات چیت کے دوران انہوں نے پاکستان اور عمان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پرمبنی ہے ۔انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے اور باقی دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔وزیراعظم نے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دوبارہ دعوت بھی دی۔