Saturday, 27 July 2024, 05:50:12 am
بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید دو کشمیری نوجوان شہید
May 16, 2024

بھارتی فوجیوں نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ان نوجوانوں کو ضلع کے تنگدھر کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔

ادھر بھارتی فوج نے اودھمپور، ڈوڈا اور کھٹوعہ کے اضلاع میں مسلسل انیسویں روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔