Friday, 20 September 2024, 02:11:55 am
 
ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی
September 19, 2024

رات ملتان میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیرہ رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 168رنز بنا سکی۔

سیریز ایک۔ایک سے برابر ہے۔

ادھر پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دس بجے شروع ہوگا۔