Friday, 20 September 2024, 02:23:40 am
 
انڈر17جنوبی ایشیائی فٹبال فیڈریشن چیمپئن شپ کل بھوٹان میں شروع ہوگی
September 19, 2024

سترہ سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی جنوب ایشیائی فٹبال فیڈریشن چیمپئن شپ کل بھوٹان میں شروع ہوگی۔

پاکستان کی ٹیم بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے ہمراہ گروپ بی میں ہے جبکہ بھارت، مالدیپ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کے روزTHIMPUمیں نیپال کے خلاف کھیلے گی۔