Friday, 29 March 2024, 12:42:01 am
بھارت نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کو بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے، سیاسی ماہرین
March 19, 2023

فائل فوٹو

سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوام دس لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج کی طرف سے پیدا کی جانے والی گھمبیر صورتحال میں رہنے پر مجبور ہیں۔

سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا کہ بھارت نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کو ایک بڑی کھلی جیل میں تبدیل کردیا ہے جہاں لوگوں کے تمام بنیادی حقوق چھین لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندرامودی کی فسطائی حکومت کی طرف سے 5اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔