Friday, 19 April 2024, 08:06:23 pm
وزیر خزانہ کا معاشی چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ
March 20, 2023

 وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے اقتصادی چیلنجز پر قابوپانے اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل فیڈریشن آف کائونٹنٹس کی صدر عاصمہ RESMOUKI سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔ملک کی اقتصادی ترقی میں اکاونٹنٹس کا کردار اجاگر کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے عالمی معیار کی مستند ررپورٹنگ پرزوردیا ۔عاصمہ RESMOUKI نے فیڈریشن کا کرداراجاگر کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی اقتصادی پالیسیوں اور پروگراموں کوسراہا۔