Monday, 22 July 2024, 07:18:30 pm
پہلے چیف آف نیول سٹاف بین الاقوامی کشتی رانی مقابلے اختتام پذیر
March 20, 2023

پہلے چیف آف نیول سٹاف بین الاقوامی کشتی رانی کے مقابلے رات کراچی میں اختتام پذیر ہوگئے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

آسٹریلیا بحرین مصر ملائیشیاء عمان سنگاپور سری لنکا تھائی لینڈ اورپاکستان کے کشتی رانوں نے مقابلوںمیں حصہ لیا ۔

پانچ روزہ مقابلوں میں لیزر سٹینڈرڈ لیزر چار اعشاریہ سات اور ونڈ سرفنگ کیٹیگری کے مقابلے شامل تھے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ پاک بحریہ ابھرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کے لئے مواقع پیداکرنے کی غرض سے کشتی رانی کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔ آخر میں انہوںنے مختلف مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کئے۔