Wednesday, 23 October 2024, 05:59:02 am
 
یو این ڈی پی کی موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی
June 20, 2024

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ڈپٹی ریذیڈنٹ نمائندے VAN NGUYEN نے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے موسمیاتی خطرات کم کرنے، موسمیاتی تبدیلی سے نبردآزما ہونے اور اس کے اثرات کی روک تھام کے اقدامات کئے لئے مالی تعاون، زرعی انشورنس اور شہروں میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی نمائندہ نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے لئے اپنے ادارے کی طرف سے مالیاتی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔