Tuesday, 22 October 2024, 04:06:35 am
 
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر عام بحث کا آغاز
June 20, 2024

قومی اسمبلی نے آج آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پرعام بحث کا آغاز کیا ۔

بحث کا آغاز کرتے ہوئے ایوان زیریں میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے حکومت پر زوردیا کہ وہ معیشت کو مستحکم کرنے اور لوگوں کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔

انہوں نے لوگوں پر مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے ریلیف اقدامات پر زوردیا ۔

امن وآشتی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہاکہ قانون کی بالادستی قائم ہونے تک ملک میں سرمایہ کاری لانا ایک خواب رہے گا۔