Tuesday, 22 October 2024, 04:06:36 am
 
ملک میں یوریا کی کوئی قلت نہیں ہے،وزیر صنعت و پیداوار
June 20, 2024

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں یوریا کی کوئی قلت نہیں ہے اور فرٹیلائزر کمپنیاں صوبوں کو کھادوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں کھاد جائزہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھادکمپنیوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی تاکہ یوریا کی مسلسل پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ کھاد کمپنیوں کو ڈیلرز اور ایجنسیوں کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لینا چاہئے۔