Wednesday, 23 October 2024, 05:59:23 am
 
پاکستان،چین مشاورتی طریقہ کاراجلاس میں شرکت کیلئےچینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
June 20, 2024

اطلاعات ونشریات کے وزیر عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ چین کا اعلی سطح کا وفد پاکستان چین مشترکہ مشاورتی طریقہ کار کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے آج پاکستان پہنچ رہا ہے ۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چینی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کامظہرہے ۔

وفاقی وزیر نے تمام سیاسی جماعتوں پر زوردیا کہ وہ وفد کا استقبال کریں اور دونوں ملکوں کے درمیان مثالی تعلقات کااظہارکریں۔

وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ملاقاتوں کے دوران پاک چین دوستی اور سی پیک کے منصوبوں پرپیشرفت پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

پاک چین دوستی کو سیاست سے بالاتر قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے کے دوران چین کی طرف سے سی پیک کو بہتر بنانے کا عزم خوش آئند اقدام ہے ۔عید کے دنوں کے دوران صفائی مہم پر پنجاب اور وفاقی دارالحکومت کے تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے عطا اﷲ تارڑ نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سمیت تمام منتخب نمائندے صفائی کے انتظامات کیلئے چوکس رہے ۔انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران تمام سرکاری اداروں نے تندہی سے فرائض انجام دئیے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ نو مئی کے ذمہ داروں سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی کیونکہ انہوں نے قومی مفاد کو دائو پرلگایا ۔انہوں نے کہاکہ عید کے دوران ایک مخصوص جماعت نے پاکستان چین دوستی کے خلاف مہم بھی چلائی ۔