Wednesday, 23 October 2024, 05:59:17 am
 
صدر کا بلوچستان میں امن کیلئےسکیورٹی اداروں کی استعداد کاربڑھانےپرزور
June 20, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔

امن عامہ سے متعلق گوادر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ استغاثہ کا نظام بہتر کیاجائے تاکہ دہشت گرد عناصر انصاف سے نہ بچ سکیں۔انہوں نے کہاکہ شہدا کے لواحقین کیلئے معاوضہ کی رقم دیگر صوبوں کے برابر لائی جائے۔صدر مملکت نے بلوچستان میں قابل اور بہادر پولیس افسران تعینات کرنے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ امن عامہ کی صورتحال میں بہتری آئے۔صدرمملکت نے سماجی معاشی حالت کو بہتر کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارتوں کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ماہی گیری کی صنعت کو ترقی دینے کیلئے بلوچستان حکومت کو ماہی گیروں کیلئے مالی وسائل کی فراہمی اور سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔