Wednesday, 23 October 2024, 05:59:19 am
 
تعلیمی ایمرجنسی کانفاذشعبہ تعلیم کیلئے حکومتی کی سنجیدگی کامظہر ہے،وزیراعظم
June 20, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں مینیجنگ ڈائریکٹر کیوین کیلز کی سربراہی میں گوگل فار ایجوکیشن کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ تعلیم کے شعبے میں حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک میں نوجوانوں کی صلاحیت میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم نے گوگل کے پاکستان میں کروم بک بنانے کا پلانٹ لگانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انہوںنے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے گوگل فار ایجوکیشن اور وزارت وفاقی تعلیم کے درمیان اظہار دلچسپی کی دستاویز پر دستخط کو سراہا۔