Tuesday, 22 October 2024, 06:29:47 am
 
آئینی پیکیج کا مسودہ آج کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا،وزیرقانون
October 20, 2024

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی پیکیج کا مسودہ آج کابینہ میں باقاعدہ منظوری کے لئے پیش کیاجائے گا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ گزشتہ رات اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسودہ میں جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تجاویز کو

شامل کرلیاگیاہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ احتساب کے عمل کو شفاف اور تیز تر بنانے کے لیے ججوں کی تقرری اور ان کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے آئینی پیکج میں مدت بھی تجویز کی گئی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اس معاملے پر پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کرنے پر سراہتے

ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیاتاہم انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں دوسروں کے ساتھ تعاون شامل نہیں ہے۔