Tuesday, 22 October 2024, 06:34:23 am
 
بلاول بھٹو کی 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور ہونے پرقوم کو مبارکباد
October 20, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کابینہ سے چھبیسویں آئینی ترمیم کا پیکیج منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

 پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی میثاق جمہوریت میں آئینی اصلاحات سے متعلق کئے گئے وعدے پورے کررہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج کا دن ان کے لئے سیاسی اور ذاتی طور پر یاد گار دن ہے کہ وہ اپنی والدہ کے نامکمل مشن میں سے ایک کی تکمیل کررہے ہیں۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ بل میں کوئی بھی نکات قابل اعتراض یا متنازعہ نہیں ہیں۔