Tuesday, 22 October 2024, 06:49:23 am
 
وزیراطلاعات نے سینیٹر زرقا تیمور بارے پی ٹی آئی کےالزامات مسترد کر دئیے
October 20, 2024

file photo

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینیٹر زرقا تیمور کے اغوا کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگانے پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر زرقا کو اغوا کیا گیا، تشدد کیا گیا اور رشوت دی گئی اور ان کے بیٹے کو بھی اغوا کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عطا اللہ تارڑ نے سوال کیا کہ اگر سینیٹر زرقا کو واقعی اغوا کیا گیا تھا تو پھر ان کے اغوا کار انہیں سینیٹ میں کیوں نہیں لائے؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔