Tuesday, 22 October 2024, 06:38:51 am
 
سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش
October 20, 2024

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے آج شام سینٹ میں چھبیس ویں آئینی ترمیم کا بل مجریہ دو ہزار چوبیس پیش کیا۔

انہوں نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے لائی گئی ہے۔

آئینی ترمیم میں آئینی بینچوں کی تشکیل، چیف جسٹس پاکستان کی تقرری اور مدت اور سپریم کورٹ کے ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔