Tuesday, 22 October 2024, 06:26:46 am
 
سینیٹ،26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
October 20, 2024

سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی تمام شقوں کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی۔

 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں 65 جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ ڈالے گئے۔

ترمیم کا وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان بالا میں پیش کیا تھا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی  صدارت میں ہوا۔

قبل ازیں تمام شقوں کی مرحلہ وار منظوری لی گئی۔

سینٹ کا اجلاس منگل کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔