Wednesday, 23 October 2024, 05:58:58 am
 
وزیرتعلیم کاسرکاری تعلیمی شعبے کی اصلاح کے عزم کا اعادہ
November 20, 2023

تعلیم کے وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے سرکاری تعلیمی شعبے کی اصلاح کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات معروف گلوکار اور ''زندگی ٹرسٹ'' کے بانی شہزاد رائے سے آج اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسا بنیادی کام کرنا ان کا وژن ہے کہ مستقبل کی سیاسی حکومتیں ہماری آئندہ نسلوں کیلئے بہتر پاکستان کی تعمیر کر سکیں۔

انہوں نے شہزاد رائے کو خوش آمدید کہا اور پاکستان میں تعلیمی اصلاحات کیلئے ان کی کاوشوں خصوصاً سندھ کے نصاب میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے مواد کی شمولیت کیلئے ان کی کوشش کو سرہا۔