Wednesday, 23 October 2024, 05:59:13 am
 
آرمی چیف کا سی پیک منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ
June 21, 2024

چین کی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی امور کے وزیر لیو جیان چاؤ نے جمعہ کے روز جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی امن واستحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف نے چین کے ساتھ تذویراتی شراکت داری جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا اور سی پیک کی کامیابی سے تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Liu Jianchao نے علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان میں چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا۔