Wednesday, 23 October 2024, 05:59:06 am
 
اسحاق ڈار کا چین کے ساتھ عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
June 21, 2024

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اعتماد اور مفاہمت کے جذبات کو مزید پروان چڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان عوام کی سطح پر روابط کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں چین پاکستان سیاسی جماعتوں کے فورم اور اقتصادی راہداری کی سیاسی جماعتوںکے مشترکہ مشاورت کے نظام کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان دوستی ماضی، حال اور مستقبل کے تعلقات پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا تذویراتی اعتماد غیرمتزلزل ہے اور کوئی بھی قوت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔نائب وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کی اقتصادی اور پائیدار ترقی کے لئے سی پیک کی اہمیت کے بارے میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک بین الاقوامی تعاون کے لئے ایک نئے ویژن کی روشن علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام مشکل وقت میں چین کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرینگے