Wednesday, 23 October 2024, 05:59:18 am
 
حکومت غیر روائتی برآمدات کے فروغ کیلئے سہولیات فراہمی یقینی بنائے گی،وزیراعظم
June 21, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت غیر روایتی برآمدات کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے سرکردہ برآمدکنندگان کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجروں اور کاروباری برادری کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیںگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت کاروں اور تاجروں کو سیلزٹیکس ری فنڈ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے اور اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ جی ڈی پی میں برآمدات کی شرح کو بڑھایا جائے گا کیونکہ ملک اس وقت ترقی کرے گا جب برآمدی شعبہ تیزی سے اور پائیدار طور پر ترقی کرے۔انہوں نے وفاقی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے وفد سے مشاورت کرے۔