Tuesday, 22 October 2024, 04:06:35 am
 
سینیٹ میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بحث جاری
June 21, 2024

سینیٹ نے فنانس بل2024-25 پر بحث جاری رکھی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران بحث میں حصہ لیتے ہوئے بلال احمد نے تجویز پیش کی کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے اور ملک کے مقامی وسائل سے استفادہ کرنے پر توجہ مرکوز کرے۔

امیر ولی الدین چشتی نے بجٹ میں سٹیشنری پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔

ندیم احمد بھٹو نے کہا کہ سیاسی قیادت کو ملک کے دائمی مسائل کے حل کے لئے چارٹر آف اکانومی کی طرف جانا ہوگا۔

ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کو اضافی ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

ساجد میر نے خسارے میں جانیوالے اداروں پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کی حمایت کی۔

ذیشان خانزادہ نے کہا کہ معیشت کو فروغ دینے کیلئے نجی شعبے اور کاروبار کو مکمل سہولیات دینی چاہئیں۔

ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا اگلے مالی سال کے سرکاری ترقیاتی پروگرام میں آئی ٹی پارکس کے قیام اور پانی کے ذخائر کی مناسب تقسیم کے لئے اہم اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس کے بعد ایوان کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا گیا۔