Tuesday, 03 December 2024, 04:21:57 pm
 
اردو کے معروف اور معتبر غزل گو شاعر اطہر نفیس کی برسی
November 21, 2023
اردو کے معروف اور معتبر غزل گو شاعر اطہر نفیس کی برسی  منگل کے روز منائی گئی۔

اطہر نفیس کا اصل نام کنور اطہر علی خان تھا اور آپ جگنیر ضلع علی گڑھ میں1933ء میں پیدا ہوئے ۔

ابتدائی تعلیم مسلم یونیورسٹی اسکول علی گڑھ سے حاصل کی اور پھر تقسیمِ ہند کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی چلے آئے اور ایک قومی اخبار سے وابستہ ہوگئے۔

اطہر نفیس نے غزل گوئی کو اپنے اظہار سخن کا ذریعہ بنایا اور اسے ایک اعتبار عطا کیا۔ وہ میر کے مکتبِ فکر سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے غزل کو ایک دھیما اور نرم لہجہ عطا کیا جو ان کی پہچان بن گیا۔

اطہر نفیس کا پہلا مجموعہ کلام 'کلام' اور دوسرا مجموعہ کلام 'ہم صورت گر کچھ خوابوں کے' تھا ۔

اطہر نفیس سخی حسن کی وفات 1980ء میں ہوئی وہ کراچی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

ان کی لوح مزار پر انہی کا یہ شعر تحریر ہے :وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا، اب اس کا حال بتائیں کیاکوئی مہر نہیں، کوئی قہر نہیں، پھر سچا شعر سنائیں کیا شامل ہیں ۔