فائل فوٹو
وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے دلچسپ تبصرے میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی سے ڈیل صرف قانون کرے گا جس کے آپ مجرم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بانی کا بیان ہے کہ 'مجھے جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کردوں گا قیدی کی مایوسی اور گھبراہٹ کا اعتراف ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ چوبیس نومبر کو انتشار کی کال کا مقصد 'ڈیل' کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو یہ کہتا تھا کہ میں ڈیل نہیں کروں گا وہ اب ڈیل کر لو، ڈیل کر لو کی صدائیں دے رہا ہے اور وفاق پر لشکر کشی کرنے پر بضد ہے۔