وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم کی قیادت میں پاکستان کے اعلی سطح کے چھ رکنی وفد نے آج(جمعرات کو) باکو میں COP-29 کے صدر اور آذربائیجان کے وزیر برائے ماحولیات وقدرتی وسائل مختار بابا یوف سے ملاقا ت کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور زیر غور آئے جن میں ماحولیاتی پائیداری اورموسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اہداف قائم کرنے کیلئے مل کر کام کرنا شامل ہے ۔
فریقین نے امیدظاہر کی کہ امیر ممالک ماحول کے بارے میں ان COP-29 عالمی مذاکرات کو بے نتیجہ نہیں رہنے دیںگے اور ترقی پذیر ملکوں کی ماحولیات سے متعلق مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے مزید رقم فراہم کریںگے۔