Wednesday, 23 October 2024, 05:58:52 am
 
وزیراعظم کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت
May 22, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو آئی ٹی کے شعبے میں ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ اسلام آباد میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بڑی صلاحیت موجود ہ ہے جس سے مکمل استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں انٹرنیٹ کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔انہوں نے سٹیٹ بینک کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئی ٹی کے برآمد کنندگان کو بینکوں سے قرضوں اور زرمبادلہ کے حصول میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزیراعظم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن، یونیورسٹیوں اور تربیتی اداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ملک میں آئی ٹی کے ماہرین کی تعداد میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیاد پر کام کریں۔وزیراعظم نے نیشنل انفارمیشن