Friday, 21 June 2024, 10:37:23 pm
کشمیرکونسل یورپ کامقبوضہ کشمیرمیں قیدصحافی عرفان معراج اوردیگرکارکنوں کی رہائی کامطالبہ
March 23, 2023

برسلز میں قائم کشمیرکونسل یورپ نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں قید عرفان معراج سمیت کشمیری صحافیوں اور انسانی حقوق کے دیگر کارکنوں کی فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے۔

کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں جموں وکشمیر کے عوام میں خوف وہراس پھیلانے کے لئے کی جاہی ہیں لیکن بہادر کشمیری، بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی حکام اس قسم کے غیرانسانی ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو خاموش کراسکتے ہیں اور نہ ہی خود ارادیت کی ان کی جدوجہد کو دبا سکتے ہیں۔

کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف منظم کارروائیاں بند کرائے تاکہ وہ مقبوضہ وادی میں کسی خوف کے بغیر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں اداکرسکیں۔