Saturday, 27 July 2024, 09:30:33 am
کشمیریوں کیساتھ رائےشماری کےذریعےحق خودارادیت کا وعدہ پوراکیاجائے،وزیراعظم
September 23, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ رائے شماری کے ذریعے حق خودارادیت کا وعدہ پورا کیا جائے، کشمیریوں کی آواز سنی جائے اور ان کی خواہشات کا احترام کیا جائے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کشمیریوں کے غیر متزلزل موقف کی توثیق کی۔ کشمیری عوام رائے شماری کے ذریعے حق خود ارادیت کے حقدار ہیں جس کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں انکار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم کے خاتمے کا وقت ہے۔ کشمیریوں کی آواز سنی جائے اور ان کی خواہشات کا احترام کیا جائے