Thursday, 30 May 2024, 03:37:14 pm
یو ایس ایڈ کا سندھ میں لوگوںکامعیار زندگی بہتر بنانے کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ
March 24, 2024

بین الاقوامی ترقی کے امریکی ادارے کی پاکستان کے لئے مشن ڈائریکٹر کیٹ سوم وونگسری نے سندھ میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔جس کا مقصد صوبے میں ترقیاتی اقدامات کے لئے امریکی شراکت داری اور تعاون کی توثیق کرنا ہے۔یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر نے کہا پاکستان امریکہ گرین الائنس فریم ورک کے تحت امریکی ترقیاتی ادارہ پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی موسمیاتی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعاون جاری رکھے گا تاکہ آئندہ نسلوں کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔