Thursday, 25 April 2024, 06:25:22 pm
ذخیرہ اندوزوں اورمنافع خوروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،گورنرسندھ
March 25, 2023

سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو بازاروں کا دورہ کرنے اور حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ رمضان بازاروں اور بچت بازاروں میں زائد قیمت وصول کرنے والوں کو بے نقاب کریں اور عوام حکومت کے مقرر کردہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کا بائیکاٹ کریں۔