تعلیم کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ملک کے بہتر مفاد میں پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کو ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوسراہا ہے ۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات اگست 2023 کے بعد مقرررہ وقت پرہوںگے۔
انہوںنے کہاکہ ملک کی سلامتی' سیاسی اور اقتصادی چیلنجوں کو سامنے رکھ کر الیکشن کمیشن نے آئین کے تحت انتخابات ملتوی کئے ہیں۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر زوردیا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی تقسیم کوختم کرے اور الیکشن کی ایک تاریخ پرفیصلہ کرے ۔
وفاقی وزیر نے آئندہ انتخابات کی شفافیت کویقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔