Friday, 29 March 2024, 05:05:30 am
وزیر خزانہ کا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ
March 26, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو مشکل صورتحال سے نکالنے اور اسے پائیدارترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔انہوںنے گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک افطار ڈنرمیں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا امیدہے کہ دوست ممالک اپنے وعدے پورے کریںگے جس سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور معیشت کی بحالی کی راہ ہموارہوگی۔