Wednesday, 23 October 2024, 05:59:02 am
 
بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے،ندیم جان
September 27, 2023

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنائے بغیر صحت کے شعبے میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔

وہ اسلام آبادکے علاقے بہارہ کہو میں بنیادی مرکز صحت کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دیہی مراکز صحت اور بنیادی صحت کے یونٹ مکمل طور پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی ہسپتالوں پر مریضوں کے زیادہ بوجھ کو کم کرنے کے لئے ہم نے دیہی علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک مربوط حکمت عملی تیار کی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دیہی برادریوں کو شہری آبادی کی طرح صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات تک رسائی حاصل ہونی چاہئے۔