Wednesday, 23 October 2024, 05:58:54 am
 
پاکستان اورقطرکاثقافتی تعلقات مزیدمضبوط بنانے پراتفاق
September 27, 2023

 پاکستان اور قطر نے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ مفاہمت نگران وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ اور ان کے قطری ہم منصب شیخ عبدالرحمان بن حماد بن جاسم الثانی کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات میں ہوئی۔

 ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے ثقافتی امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

 ادھر دوحہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام اسلامی ممالک کے تعلیم ،سائنس اور ثقافت  کے وزرا کی بارہویں کانفرنس میں اظہارخیال کرتے ہوئے جمال شاہ نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔