Wednesday, 23 October 2024, 05:58:49 am
 
پشاور،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک،2زخمی
May 31, 2024

پشاور کے علاقے حسن خیل میں گزشتہ رات خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران دہشتگرد گروہ کے سرغنہ سمیت دودہشتگرد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے پر موثر انداز میں ان کے ٹھکانوں کا سراغ لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشتگرد گروہ کے سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشتگرد احمدے عرف کوچی ہلاک ہوگئے جبکہ دودہشتگرد زخمی ہوگئے۔

ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کئی کارروئیوں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت میں ملوث تھے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔مقامی لوگوں نے آپریشن کی تعریف کی ہے۔علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔