پاکستان کے معروف فلمی نغمہ نگار مسرور انور کی آج تیسویں برسی منائی گئی۔
1944 میں شملہ میں پیدا ہونے والے مسرور انور 1962 سے 1990 تک پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور نغمہ نگاروں میں سے ایک تھے۔ انہوں نے کامیاب فلموں ہیرا اور پتھر، ارمان، دوراہا، صائقہ، انجمن، پہچان، قربانی، سوغات اور بلندی کیلئے گیت لکھے۔
70 کی دہائی کے اوائل میں انہوں نے کچھ یادگار ملی نغمے بھی لکھے جن میں سوہنی دھرتی اللہ رکھے، اپنی جان نذر کروں، وطن کی مٹی گواہ رہنااور جگ جگ جیئے میرا پیارا وطن شامل ہیں۔وہ 1996ء میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے۔ مسرور انور کو حکومت پاکستان نے بعدازمرگ تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔