معروف موسیقار ماسٹر عنایت حسین اور ڈرامہ نگار حسینہ معین کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔
ماسٹر عنایت حسین انیس سو سولہ میں لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیدا ہوئے۔
وہ پٹیالہ گھرانے کے استاد بڑے غلام علی خان کے شاگرد تھے۔
انہوں نے چار دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران پینسٹھ فلموں کیلئے ناقابل فراموش گانے ترتیب دیئے۔
ماسٹر عنایت حسین انیس سو ترانوے میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
ڈرامہ نگار حسینہ معین 20 نومبر 1941 کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں۔
انہوں نے سٹیج، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے متعدد یادگار ڈرامے تحریر کیے۔